گستاخیاں اصل میں، ہیں ہماریں ۔۔عالمِ اسلام دماغ و عقل استعمال کریںسوچیئے، سمجھیئے پھر کچھ کیجیئے اور ضرور کیجیئے۔الل...
Posted by Soochism on Thursday, December 3, 2015
0 Comments
اقبال تیرے شہر میں یہ جو ظلم ہوا، کچھ کم نہ تھا .. نہ زمین پھٹی، نہ آسمان گرا، مغیث و منیب کا، تھا قصور کیا .. ؟ ملی انہیں، کس بات کی سزا .. ؟ اقبال تیرے شہر میں کیا .. ؟ اک بھی صاحب درد نہ تھا .. ؟ وہ تیرا خواب پاکستان کا، تیرے ہی شہر میں ٹوٹ گیا .. وہ گود، اک ماں کی، تیرے ہی لوگوں نے، اجاڑ دی .. ! انسان کب نہیں سوچتا، ہر پل، ہر لمحہ، انسان کچھ نہ کچھ سوچتا ہے، ہر جگہ، ہر وقت، کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی جگہ، کچھ نہ کچھ ہوتا ہے، جس میں انسان کی سوچ وعقل بھی حیران رہ جاتی ہے. پوری دنیا میں ہر قسم کے انسان بستے ہیں، کچھ اچھے اور کچھ برے، کچھ با عقل، کچھ بے عقل. انسان کو الله نے اشرف المخلوکات کہا ہے، اور یہ اشرف المخلوکات کیا، کیا نہیں کرتی .. ؟ خبریں تو میں روز ہی دیکھتا ہوں، لیکن میرا دھیان، اس خبر پر تب گیا، جب میں نے سیالکوٹ کی خبر کو تمام چینّلز پر دیکھا. شاید،٢١ یا ٢٢ اگست کو نیوز پر میں نے یہ خبر دیکھی تھی، مکمل ویڈیو تو، نیوز چینّلز والوں نے نہیں دکھائی، لیکن، میں نے جب وہ ویڈیو دیکھی، وہ دن ہے، اور آج کا دن ہے، میں رات میں سو نہیں پاتا، میری والدہ، میری بہنیں اور میری بھابھیاں، مجھے کہتی رہتی ہیں، ہمیں ویڈیو دکھاؤ، لیکن، میں نے نہیں دکھائی، مجھ میں دوبارہ دیکھنے کی ہمّت نہیں، تمھیں کیسے دکھاؤں. بشریٰ آپا (بشریٰ انصاری) آپ نے بلکل درست کہا، جو آپ نے کراچی آرٹ کونسل کی اسپیچ میں کہا، آپ ہی کیا، آج کا نوجوان بھی، کسی کی معطلی یا بدلی، کے حق میں نہیں، بلکہ، بلکل اس ہی طرحاں، مارنے والوں کو، جس میں پولیس اور پولیس کے تمام افسران، جو جو وہاں موجود تھے، ان سب کو، کھلے عام، پھانسی دی جائے، تا کہ، پھر کبھی کوئی، کسی بیگناہ کے ساتھ ایسا سلوک نہ کر سکے، اور اگر کوئی مجرم ہے، تو اسے قانون کے حوالے کیا جائے. اب کرتا ہوں تھوڑی گہرائی کی باتیں، خوب ویڈیو دیکھی لوگوں نے، اور خوب اپنی اپنی رائیں دیں. اس ویڈیو کو جب میں نے دیکھا، تو شروع میں مجھے یہ اندازہ، ہوا کہ، یہ مارنے والے، ڈاکو سمجھ کر نہیں، بلکہ، اپنا دشمن سمجھ کر، کسی بات کا بدلہ لے رہے ہیں، مزید، اس بارے میں آپ کو کوئی سائکولوجسٹ ہی بتا سکتا ہے، اور مجھے ایسا ہی لگتا ہے .. آپ سب نے بھی یہ ویڈیو دیکھی ہے، اور غور سے دیکھی ہو گی، اس ویڈیو میں مارنے والوں میں، ایک بچہ بھی ہے، شاید میری آنکھیں دھوکہ کھا رہی ہوں، لیکن، بچہ ہی ہے، لائٹ گرین یا پیلی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے، کیا اس بچے کا بھی انہیں مارنا، کسی بات کا بدلہ نہیں لگ رہا .. ؟ اور مارنے والے کسی بھی رخ سے، جاہل لوگ نہیں لگ رہے .. ؟ مجھے ایسا لگتا ہے، جیسے اس وقت میں بھی وہیں موجود تھا، جب وہ ظالم لوگ، ان دونوں بھائیوں کو مار رہے تھے، مجھے ایسا اس لئے لگ رہا ہے، کیوں کہ، میں اور میرے شہر کے لوگ خاموش ہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، کوئی مرے یا جئے، لیکن مجھے فرق پڑھ رہا ہے، مجھے رات میں نیند نہیں آتی، ایسا لگتا ہے، کہ، مغیث اور مبین، میرے آس پاس ہیں، اور کہ رہے ہیں، ٹھیک کر رہے ہو، تم، رہو چپ، مگر جب، الله نہ کرے، کبھی تمہارے ساتھ ایسا ہوا، تو، تمھیں بچانےوالا بھی کوئی نہیں ہوگا .. ! اے الله، تو دلوں کے بھید، خوب جانتا ہے، میں ان کا بدلہ تو نہیں لے سکتا، مگر ظلم کے خلاف آواز تو نکال سکتا ہوں .. ! کیا کرے گی حکومت، کیس بند .. ! یا سیاسی پارٹیز، اپنی اپنی سیاست چمکائیں گی .. ؟ جیسا کے، محترمہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے، مغیث اور مبین کے گھر جا کر تسلی دی، اور پھر ظالموں کی طرف ہو کر کہا، نہیں وہ دونوں بھائی ڈاکو تھے .. ؟ کیا، محترمہ آپ نے ویڈیو نہیں دیکھی .. ؟ کیا آپ کو اندازہ نہیں ہوا .. ؟ کیا آپ نے ان کے گھر جا کر، ان کی کتابیں نہیں دیکھیں .. ؟ کیا آپ کو پتہ نہیں، مبین نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے .. ؟ ان کو مارنے والے، قانون سے بچ بھی جایئں، لیکن، الله کو کیا جواب دیں گے .. ؟ ہم تو ظالم نہیں، پھر بھی، اک نظرئیے سے، ہم ہی اپنے آپ کو ظالم سمجھ رہے ہیں، تو اصل ظالموں کا کیا حال ہوگا .. ! اگر، انصاف نہ کیا گیا، تو آنے والے نسلوں پر کیا اثر پڑے گا، ہم الله کو کیا جواب دیں گے .. ؟ اے الله، مغیث اور مبین کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرما، اور دشماننے انسانیت اور دشماننے اسلام کو نیست و نابود فرما، آمین. الله کرے کہ، اس دفعہ اور ہر دفعہ، انصاف کرنے والے، الله کو حاضر ناظر، جانتے ہوۓ، انصاف کریں، آمین. |